ٹی ٹونٹی کپ،ٹکٹوں کی فروخت 5 دسمبر سے شروع ہو گی
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)7سے 25 دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹی ٹونٹی کپ کے ٹکٹوں کی فروخت جمعرات5 دسمبر سے شروع ہو گی۔
ٹکٹ آن لائن پی سی بی کی ویب سائٹ سے خریدے جاسکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹس راولپنڈی اور اسلام آباد کے نامزد ٹی سی ایس آئوٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے ۔پانچ ٹیموں کے چیمپئنز ٹی ٹونٹی کپ میں شائقین کے لیے پریمیم انکلوژرز میں 22 میں سے 20 میچوں میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے ۔