پاکستان کا زمبابوے کیخلاف کلین سویپ کا خواب پورا نہ ہوسکا
بلاوائیو (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کازمبابوے کیخلاف کلین سویپ کاخواب پورانہ ہوسکا،سیریز کے تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ قومی ٹیم سیریز 1-2 سے جیتنے میں کامیاب رہی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے 133 رنز کا ہدف 8 وکٹوں پر 1 گیند پہلے حاصل کیا۔زمبابوے کی جانب سے اوپننگ بیٹر برائن بینیٹ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کپتان سکندر رضا 19، ٹیڈیوانشے مارومانی 15، ڈائن مائرز 13، ویسلے مادھیویر 7، ٹشینگا موسیکیوا 7، ویلنگٹن ماساکاڈزا 6 اور رائن برل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ٹِینوٹینڈا ماپوسا 12 جبکہ رچرڈ نگاروا 1 رن بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے ۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور جہانداد خان نے 2، 2 جبکہ سفیان مقیم اور سلمان آغا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے مشکل وکٹ اور زمبابوے کی عمدہ بولنگ کے سامنے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 132 رنز بناسکی۔سلمان آغا 32، طیب طاہر 21، قاسم اکرم 20 رنز اور عباس آفریدی 15 رنز بناکر نمایاں رہے ۔عثمان خان نے 5 اور صاحبزادہ فرحان نے 4 رنز بنائے ۔ عمیر یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔برائن بینیٹ کوپلیئرآف دی میچ اورسفیان مقیم کو پلیئرآف دی سیریز قراردیاگیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کا پہلا اور دوسرا میچ جیتا تھا جبکہ ون ڈے سیریز قومی ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی۔