چیمپییئنزکپ : پہلے میچ میں مارخورز ، دوسرے میں سٹالینز کی فتح

چیمپییئنزکپ : پہلے  میچ میں مارخورز ، دوسرے میں  سٹالینز کی فتح

راولپنڈی( سپورٹس رپورٹر) بحریہ ٹاؤن چیمپییئنز ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں یو ایم ٹی مارخورز جبکہ دوسرے میچ میں اے بی سٹالینز نے کامیابی حاصل کر لی۔

پنڈی سٹیڈیم میں پہلا میچ یو ایم ٹی مارخور اورنورپور لائینز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں یو ایم ٹی مارخور زکی ٹیم نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔یو ایم ٹی مارخور کے کپتان افتخار احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا،نورپور لائینزکی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ،اویس ظفر40 رنز پر ناٹ آؤٹ ، حسن نواز 22 رنز، روحیل نذیر 16 رنزاور امام الحق 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔یو ایم ٹی مارخورکی جانب سے ۔نثار احمد، سرورافریدی اور سعد مسعود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں یو ایم ٹی مارخورز کی ٹیم نے 19اوورز میں6 وکٹ پر154 رنز بنا کر چار وکٹوں سے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔افتخار احمد 42رنز ناٹ اوٹ اور سعد مسعود 26 رنزناٹ آوٹ کے علاوہ فخر زمان 28 رنز، سرورافریدی 16 رنز اورمحمد نواز11 رن بنا کر آوٹ ہوئے ۔نور پور لائینز کی جانب سے محمد سلیمان 3وکٹ اور شاہد عزیز 2 وکٹیں حاصل کیں۔یو ایم ٹی مارخورز کے سعد مسعود کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ اے بی ایل سٹالینز اور لیک سٹی پینتھرزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم نے 35 رنز سے کامیابی حاصل کی ،لیک سٹی پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر216 رنزبنائے ، حسین طلعت نے شاندار سنچری سکورکی، وہ 101 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے ، محمد حارث55 رنز، یاسر خان 27 رنزاور معاذ صداقت 19 رنز بنا کر اوٹ ہوئے ۔لیک سٹی پینتھرز کی جانب سے محمد ابتسام نے دو وکٹ اورمحمد عمرنے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لیک سٹی پینتھرز کی ٹیم 19:1 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر181 رنز بنا سکی،کپتان شاداب خان بیٹنگ کیلئے نہ آئے ، حیدر علی نے 54 رنز، مبشر خان نے 29 رنز، عمر صدیق نے 24 رنز، عماد بٹ نے 23 رنز، رضوان محمود نے 16 رنز اور محمد ابتسام نے 12 رنز بنائے ۔لیک سٹی پینتھرز کی جانب سے عثمان طارق نے تین جبکہ طاہر حسین اور محمد علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اے بی ایل سٹالینز کے حسین طلعت کو شاندار سنچری پر مین اف دی میچ قراردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں