آسٹریلیا سے شرمناک شکست، روہت کوہلی کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

آسٹریلیا سے شرمناک شکست، روہت   کوہلی کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کا کیرئیر ختم ہوتا دکھائی دینے لگا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی اپنے بلے بازی سے رنزسکور کرنے میں بری طرح ناکام رہے ۔بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی شائقین روہت شرما اور گوتم گمبھیر پر برہم ہو گئے اور اس شکست کا ذمہ دار کوچ-کپتان جوڑی کو ٹھہرایا۔شائقین نے بی سی سی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کی ذمہ داری کون لے گا؟۔ادھر مداحوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی پر شدید تنقید کی ہے جبکہ انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے ۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں روہت شرما 3 اور 6 جبکہ کوہلی 7 اور 11 رنز بناسکے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں