چیمپئنز کپ:لائنز نے پینتھرز کو8وکٹوں سے شکست دیدی

چیمپئنز کپ:لائنز نے پینتھرز کو8وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر)بحریہ ٹاون چیمپیئنز ٹی 20کپ کے پانچویں روز کھیلے جانیوالے میچ میں نورپورلائنز کی ٹیم نے لیک سٹی پینتھرز کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں نور پور لائنز کے کپتان امام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لیک سٹی پینتھرز کی پوری ٹیم19.2 اوورز میں 123 رنز بنا کر اوٹ ہو گئی، دانش عزیز نے 34 ، عمر صدیق نے 26 اورحیدر علی نے بھی 26 رنز بنائے ۔نورپور لائنز کی جانب سے شاہد عزیزنے 4 ، موسی خان اور خوشدل شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں نورپور لائنز کی ٹیم نے 14.3 اوورزمیں دو وکٹوں کے نقصان پر126 رنز بنا کر میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، امام الحق نے 44 ، حسن نواز نے بھی 44 رنز بنائے جبکہ شاہ زیب خان 28 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔لیک سٹی پینتھرزکی جانب سے مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔نور پور لائنز کے باؤلر شاہد عزیز کو چار وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں