ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کاآج سے دوبارہ آغاز

 ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ  کاآج سے دوبارہ آغاز

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ویمن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے دوبارہ شروع ہوگا ۔ پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کو 50 سے 45 اوورز میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

 اس سے قبل ٹورنامنٹ کے 10 میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس اور ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گرانڈ پر کھیلے گئے ۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز راولپنڈی اور اسلام آباد کے گرانڈز پر کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کا 11 واں میچ کانکرز اور چیلنجرز کے درمیان 13 دسمبر کو شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ اسی روز دوسرے میچ میں سٹرائیکرز اور سٹارز کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گرانڈ میں مدمقابل ہوں گی ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 15 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں