گابا ٹیسٹ : 10 گیندیں کم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10لاکھ ڈالرز کا نقصان

گابا  ٹیسٹ  : 10 گیندیں  کم  ہونے  پر  کرکٹ  آسٹریلیا  کو  10لاکھ  ڈالرز  کا نقصان

برسبین (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان برسبین میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا۔۔

10 پہلے روز بارش کے باعث صرف 13.2 اوور کا کھیل ہو سکا، گیندیں کم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرزکے نقصان کاسامناکرناپڑاہے ۔گابا میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا لیکن بارش کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔13.2 اوور کے کھیل میں آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 28 رنز سکور کر لیے ہیں اور عثمان خواجہ 19 جبکہ نیتھن مک سوینی 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر ہرشت رانا کی جگہ آکاش دیپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔دوسرے دن کے کھیل کی شروعات کو آدھے گھنٹے آگے لے جایا گیا ہے ، پورے دن کے کھیل میں 98اوورز کروائے جائیں گے جبکہ برسبین میں مزید بارش کی پیش گوئی ہے ۔علاوہ ازیں تیسرے ٹیسٹ میں صرف 10 گیندیں کم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے ۔ میچ میں 15 اوورز سے کم کا کھیل ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو ٹکٹ کے تمام پیسے واپس کرنا ہونگے ،اگر مزید 10 گیندیں ہونے کے بعد بارش ہوتی تو کرکٹ آسٹریلیا ری فنڈ سے بچ جاتی۔ پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ممکن ہوا۔تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں، گراؤنڈ میں 30 ہزار 145 افراد میچ دیکھنے کیلئے آئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں