بگ بیش لیگ کا 14واں ایڈیشن آج سے آسٹریلیا میں شروع
پرتھ(سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا 14واں ایڈیشن 15 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔
سی اے کے مطابق مینز بی بی ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔برسبین ہیٹ کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی ۔