جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کا واحد ٹیسٹ میچ آج سے شروع
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آج سے 18 دسمبر تک مانگاونگ اوول، بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کو 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز کی سیریز میں 3-0سے وائٹ واش کر دیا تھا جبکہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو2-1 سے شکست دی تھی۔