ویمنز انڈر 19ٹی20ایشیا کپ پاک بھارت ٹیمیں آج مدمقابل
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک )ویمنز انڈر 19 ٹی ٹو نٹی ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آج روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔۔
گرشتہ روز پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے کوالالمپور کے سلنگور ٹرف کلب میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،کپتان ضوفشاں ایاز کی قیادت میں تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس کی ، ہیڈ کوچ محسن کمال، اسسٹنٹ کوچ محمد حنیف اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی۔قومی ٹیم اپنادوسرامیچ کل نیپال کیساتھ کھیلے گی ۔