کم عمر ترین ور لڈ شطرنج چیمپئن کو 6لاکھ ڈالرکی انعامی رقم ملے گی
جدہ(سپورٹس ڈیسک )شطرنج کے عالمی چیمپئن بننے والے بھارت کے ڈی گوکیش نے جمعرات کو چینی کھلاڑی کو شکست دیکر کم عمر ترینچیمپئنبننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
گوکیش نے سنگاپور میں ورلڈ چیمپئنشپ ٹائی کا 14 واں اور آخری کلاسیکل گیم جیت کر دفاعی چیمپئن ڈنگ لیرین کو 7.5-6.5 سے شکست دی تاہم چینی پلئیر پر جان بوجھ کر ہارنے کا الزام عائد ہورہا ہے ۔بھارت کیلئے ڈی گوکیش نے وشواناتھن آنند کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔
ورلڈ شطرنج چیمپئن شپ کے ہر کھیل میں جیت کی قیمت 2 لاکھ ڈالر(یعنی پاکستانی روپوں میں 5 کروڑ 55 لاکھ سے زائد)روپے بنتی ہے ۔ڈی گوکیش نے 3 مقابلوں میں فتح سمیٹی اور مجموعی طور پر 6 لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی رپوں میں 16 کروڑ 65 لاکھ سے زائد)رقم ملی۔ اسی طرح چینی پلئیر ڈنگ لیرن نے 2 مقابلے جیتے اور 4 لاکھ ڈالر(یعنی پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ سے زائد)رقم ملے گی۔بقیہ 1.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم دونوں حریفوں کے درمیان یکساں طور پر تقسیم کی جائے گی۔