مصری فٹبالر فلسطینی بزرگ کو خراج پیش کرتے آبدیدہ

مصری فٹبالر فلسطینی بزرگ کو خراج پیش کرتے آبدیدہ

لزبن (سپورٹس ڈیسک)مصری فٹبالر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونیوالے انکل خالد اور انکی نواسی کو خراج تحسین پیش کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ۔

پرتگال کے تاریخی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں ریو ایوینیو اور وکٹوریہ ایف سی کا میچ 2، 2 گول سے برابر رہا تاہم اس میچ میں مصری فٹبالر احمد حسن کوکا نے فلسطینی نانا انکل خالد اور نواسی ریم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی جرسی اوپر کرکے فلسطینی بزرگ اور انکی نواسی کو یاد رکھا جبکہ وہ اس لمحے پر آبدیدہ بھی ہوگئے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو میں نانا خالد کی ننھی نواسی شہید ہوگئی تھی جبکہ نواسی کی لاش سے لپیٹ کر رونے اور اسکے چہرے سے مٹی صاف کرنے کی ویڈیوز نے لوگوں دہلا کر رکھ دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں