بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
کنگز ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش نے دوسرے ٹی ٹونٹی اور سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔ بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے ۔
مہمان ٹیم کی جانب سے شمیم حسین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ہدف کے تعاقب میں میزبان ویسٹ انڈیز 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلا دیش نے 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔