آل پاکستان بورڈز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں فیڈرل بورڈ کی پہلی پوزیشن

آل پاکستان بورڈز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ  میں فیڈرل بورڈ کی پہلی پوزیشن

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان بورڈز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، فائنل میچ میں مدمقابل راولپنڈی بورڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع ڈائریکٹر رجسٹریشن اینڈ سپورٹس فیڈرل بورڈ فاطمہ طاہرہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ کی ہمیشہ کی طرح کوشش ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی فیڈرل بورڈ کامیابیوں کی طرف رواں دواں ہے اور انشا اﷲ اسی طرح فیڈرل بورڈ مزید کھیل کے میدان میں کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں