پیٹرینز ایبک پولو کپ:ایف جی دین پولو کی ٹیم مین فائنل میں پہنچ گئی
لاہور ( سپورٹس ڈیسک )لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024 کے چوتھے روز دو اہم میچز کھیلے گئے ،ایف جی /دین پولو نے زبردست مقابلے کے بعد آرمی کی ٹیم کو 5-2سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ادھر دوسرے میچ میں تین ٹیموں کے درمیان دو دو چکرز میں بی این پولو نے پہلے پی بی پولو کو 3-1.5سے اور بعد میں آئی ایس /ایس کیو /پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 5-2.5گول سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔