آئی ایل ٹی 20سیزن3کا آغاز11جنوری سے ہوگا
دبئی(سپورٹس ڈیسک ) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز دفاعی چیمپئن ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپٹلز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم (ڈی آئی ایس)میں ایک بڑے مقابلے سے ہوگا۔
پہلی گیند ہفتہ 11 جنوری 2025 کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کرائی جائے گی ۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز سیزن 3 کی مہم کا آغاز 12 جنوری کو ابوظہبی کے زید کرکٹ سٹیڈیم میں سیزن 1 کے فائنلسٹ ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ہوم میچ سے کرے گا۔اسی روز شام کے کھیل میں سیزن 1 کی چیمپئن گلف جائنٹس دبئی سٹیڈیم میں اپنے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شارجہ واریئرز کا مقابلہ کرے گی۔