نیشنل ویمن و ن ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلاجائیگا
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ویمن و ن ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل آج کانکرز اور سٹارز کے درمیان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔
فائنل میچ 45 اوورز پر مشتمل ہو گا۔ میچ کا ٹاس 9 بجے ہو گا۔فائنل مقابلہ جیتنے والی ٹیم 1.5 ملین روپوں کی حقدار ہو گی اور رنر اپ ٹیم کو 1 ملین روپوں کی انعامی رقم ملے گی۔فاطمہ ثناء کی زیرقیادت کانکرز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ کانکرز اور سدرہ امین کی زیرقیادت سٹارز ٹورنامنٹ میں دو بار ایک دوسرے کے خلاف آ چکے ہیں، دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے ۔