پیٹرینز ایبک پولو کپ ایف جی/دین پولونے جیت لیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024 ء کا فائنل ٹیم ایف جی/دین پولونے ڈائمنڈ پینٹس کو 4-3 سے ہرا کر جیت لیا۔
اس موقع پر لاہور پولو کلب کی ینگ لیڈیز کی پولو ٹیم کا ینگ بوائز کی پولو ٹیم سے مقابلہ بھی ہوا جو لڑکیوں نے جیتا۔ فائنل میچ میں کی طرف سے میاں عباس مختار نے دو، شیخ محمد فرہاد اور راجہ میکائل سمیع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے دو اور میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں نیوایج کیبلز کی ٹیم نے بی این پولو کی ٹیم کو 6-4 سمے ہرا دیا۔اختتامی تقریب میں پیٹرنز نے انعامات تقسیم کیے ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ راجہ میکائل سمیع اور بہترین پیٹرن میاں عباس مختارکو دیا گیا جبکہ میچ کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ عباس مختار کی گھوڑی کو دیا گیا۔