بارڈر گواسکر ٹرافی:کوہلی کے بعد جڈیجا بھی صحافی سے الجھ پڑے

بارڈر گواسکر ٹرافی:کوہلی کے بعد  جڈیجا بھی صحافی سے الجھ پڑے

میلبرن(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا مشکلات کے بھنور سے نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا، آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بھی کوہلی کے بعد صحافیوں سے الجھ بیٹھے ۔

میلبرن ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے آسٹریلوی میڈیا کے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔آسٹریلوی چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جڈیجا نے انگریزی میں سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا جبکہ ہندوستانی میڈیا کے ارکان سے گفتگو جاری رکھی۔ جڈیجا کے ساتھ بات چیت کا انٹرویو بھی محض ہندوستانی میڈیا کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کیا گیا۔ادھر بھارتی میڈیا نے اپنے کھلاڑی کی سپورٹ میں کہا کہ پریس کانفرنس کا انعقاد صرف ہندوستانی میڈیا کیلئے کیا گیا تھا البتہ اس میں آسٹریلوی صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن انکے سوال جواب کا سیشن نہیں رکھا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں