وکٹ کیپر حسیب اللّٰہ ان فٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے باہر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر حسیب اللّٰہ ان فٹ ہو کر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ حسیب اللّٰہ کے ہاتھ پر گیند لگی، جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے آئے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر 2 ٹیسٹ کی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔