سارک سنوکر ، روایتی حریف بھارتی کھلاڑی کو نسیم کے ہاتھوں شکست
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن محمد آصف کے بعد سابق عالمی جونیئر چیمپئن محمد نسیم اختر نے بھی اپنا دوسرا گروپ میچ جیت لیا۔
جہاں روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے دن گروپ اے میں پاکستان کے محمد نسیم اختر نے سخت مقابلے کے بعد بھارتی حریف ہارس گپتا کو2-4 سے شکست دے دی۔