‘‘دل تھام لے پیارے ’’، شائقین کرکٹ کیلئے اے آئی سے ترانہ تیار

‘‘دل تھام لے پیارے ’’، شائقین  کرکٹ کیلئے اے آئی سے ترانہ تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی سے آشنا نوجوان ایاز خان نے اے آئی پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل شائقین کیلئے اے آئی سے ایک نغمہ ‘دل تھام لے پیارے ’ جاری کیا۔

 واضح رہے کہ اس نغمے کابراہ راست پی ایس ایل سے تعلق نہیں جبکہ اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔ایاز خان کے مطابق انہوں نے نغمے کے بول یعنی شاعری خود لکھی جس کے بعد اے آئی کی مدد سے اس کی آڈیو ریکارڈنگ کی اور میوزک تیار کروایا، نغمے میں نوجوان نے خود بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔نغمے میں قوم اور کرکٹ کے رشتے کے ساتھ کھلاڑیوں کی لگن اور جدوجہد کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں موجودہ اور سابق کھلاڑی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں