پی سی بی لیول2کوچنگ کورس شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی لیول 2 کوچنگ کورس شروع ہو گیا جس میں چھ ٹیسٹ کرکٹرز اور دو انٹرنیشنل کرکٹرز شریک ہیں۔
لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والالیول 2 کوچنگ کورس 19 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹرز میں اظہر علی، بلاول بھٹی ،نوید لطیف ، شاداب خان ،وہاب ریاض اور یاسر شاہ بھی کورس میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی اسد علی اور پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف بھی کورس کے شرکا میں شامل ہیں۔کورس میں حصہ لینے والوں کو ایڈوانس کوچنگ کی مہارتیں سکھائی جائیں گی ۔