نئے تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر بڑا مجسمہ نصب

نئے تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر بڑا مجسمہ نصب

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے تناظر میں نئے تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر ایک بہت بڑا مجسمہ نصب کر دیا گیا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر نصب کیے جانے والے مجسمے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے ۔ مجسمہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے باہر گول چکر میں نصب کیا گیا ہے ۔مجسمے پر دو ٹن لوہا استعمال ہوا ہے اور فریم کے ساتھ اونچائی 25 فٹ سے بھی زائد ہے ۔ مجسمہ ایک بھاگتے ہوئے کھلاڑی کی طرح دکھائی دیتا ہے ۔چیمپیئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے شروع ہوگا، پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے ۔واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں