ایچیسن کالج نے انڈر17انٹرسکول ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)55ویں جعفرمیموریل انڈر17انٹرسکول ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ایچیسن کالج نے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول فاروق آباد کو ایک کے مقابلے میں چارگول سے شکست دے کر کامیابی سے اعزازکادفاع کرلیا۔۔۔
تیسری پووزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں گورنمنٹ ہائر سکول ڈھنگ شاہ نے گورنمنٹ لیب ماڈل ہائر سیکنڈری سرگودھاکو شوٹ آؤٹ سیڈن ڈیتھ مقابلے میں آٹھ کے مقابلے میں نوگول سے شکست دے کر براؤنز میڈل حاصل کیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی قاسم ضیاء اولمپئین تھے ۔ مہمان خصوصی نے پہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل والی ٹیموں کو ٹرافیاں، میڈلز اور جبکہ چیمپئن شپ کے ممتاز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔