عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ میں 46سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ میں 46سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

گال (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور کپتان سٹیو سمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 46 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔سری لنکا کے خلاف جاری گال ٹیسٹ کے دوران عثمان خواجہ اور ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کپتان سٹیو سمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 266 رنز بنائے جو ایشیا کے میدانوں میں سب سے بڑا سکور ہے ۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں عثمان خواجہ کے 121 رنز اور سٹیو سمتھ کے 141 رنز شامل تھے ۔اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے ایلن بارڈر اور کم ہیوز نے سن 1979 میں چنائی میں بھارت کے خلاف تیسری وکٹ کی شراکت میں 222 رنز بنائے تھے ۔ علاوہ ازیں عثمان خواجہ نے ٹیسٹ میں کیریئر بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے پہلی ڈبل سنچری جڑ دی،انہوں نے 352 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری سکور کی۔ عثمان خواجہ کو 232کے انفرادی سکور پر پربت جے سوریا نے کوسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ دریں اثنا آسٹریلوی کھلاڑی بیٹر جوش انگلس ڈیبیو پر تیز ترین سنچری سکور کرکے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے ۔ انہوں نے 51 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی اور پھر مزید 39 گیندیں کھیل کر سنچری بنا ڈالی۔ٹیسٹ ڈیبیو میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھارت کے شیکھر دھون کے پاس ہے جنہوں نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 85 گیندوں پر سنچری جڑ دی تھی، سٹرائیک ریٹ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو آسٹریلیا کے جوش انگلس پہلے نمبر ہیں جنہوں نے 108.51 کے سٹرائیک ریٹ سے سنچری سکور کی جبکہ شیکھر دھون کا اسٹرائیک ریٹ 107.47 تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں