کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ20ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ20ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں روتا ہوا پنجاب ورثہ میں ملا، وزیراعلی مریم نواز نے کھیلتا ہوا پنجاب دے دیا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کھیلتا پنجاب گیمز کے آخری مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں 58 سپورٹس کمپلیکس بحال کردیئے ہیں، کھیلتا پنجاب گیمز کے پہلے دوسرے مرحلوں میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اب آخری مرحلہ میں 2200 نوجوان کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں تمام ڈویژن سے 2ہزار سے زائد گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں اور آفیشلز تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسرز کی قیادت میں مارچ پاسٹ کیا، ٹینس سٹاراعصام الحق قریشی نے مقابلوں کے آغاز سے قبل حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں سے حلف لیا،بین الصوبائی قائد اعظم گیمز میں گولڈ میڈلز جیتنے والے نواجوان کھلاڑی کنزہ سرفراز، کنز الایمان، شاندانہ،محمد عبداللہ، ماہ نور عمران اور شفیق علی خان نے ٹارچ ریلی میں حصہ لیااور کھیلتا پنجاب گیمز کی مشعل روشن کی ، افتتاحی تقریب کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم ہزاروں پرجوش کھیلوں کے شائقین سے بھرا ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں