چیمپئنز ٹرافی و سہ فریقی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

 چیمپئنز ٹرافی و سہ  فریقی  سیریز  کیلئے  15  رکنی  قومی  سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فخر زمان، خوشدل شاہ ،سعود شکیل اور فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے ۔اسکے علاوہ قومی سکواڈمیں وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان )، بابر اعظم، کامران غلام، طیب طاہر ، عثمان خان،سپنر ابرار احمد ، فاسٹ بولرزحارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔پی سی بی کے پاس سکواڈ میں تبدیلی کیلئے 11 فروری تک کا وقت ہے اسکے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق نے کہاکہ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے ، ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کیلئے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ۔سہ ملکی ون ڈے سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پلیئر سپورٹ سٹاف میں نوید اکرم چیمہ (ٹیم منیجر)، حنا منور ( ٹیم آپریشنز منیجر)، عاقب جاوید (عبوری ہیڈ کوچ )، اظہر محمود (اسسٹنٹ کوچ)، شاہد اسلم (بیٹنگ) کوچ)، محمد مسرور (فیلڈنگ کوچ)، عبدالرحمن (سپن بولنگ کوچ) شامل ہیں۔پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی میں کھیلے گا۔قومی ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کریگی۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں