چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ،اس میں مزید اضافہ کرینگے :محسن نقوی

 چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ،اس میں مزید اضافہ کرینگے :محسن نقوی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ سٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد آئی سی سی سے ملنے والے پا سز کی جگہ سکا ریونیو لیں گے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے باضابطہ طور پر کہا کہ 7 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو ہوگی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہونگے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہونگے ۔چیمپئنز ٹرافی کی تقریب کیلئے بھارت، آئی سی سی چیئرمین کو بھی دعوت دی ہے ، تقریب میں شرکت کیلئے جے شاہ کی شرکت ابھی کنفرم نہیں ہے ۔ سٹیڈیمز کی تعمیر کا کام وقت پر مکمل ہوگا، کام بروقت مکمل ہونے سے بہت لوگوں کے خواب ٹوٹے ہیں جو ایونٹ کو باہر لے جانا چاہتے تھے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین بین الاقوامی سہولتوں سے مزین سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے ، کھلاڑیوں کے ساتھ شائقینِ کرکٹ نئی سہولتوں سے محظوظ ہونگے ، ہماری پوری ٹیم نے دن رات محنت سے کام کیا اور ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے اور ہم اپنے وطن کی عزت میں مزید اضافہ کرینگے ۔ سٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے دوران اضافی رقم خرچ ہوئی ہے جس میں ساؤنڈ سسٹم سمیت ایل ای ڈی لائٹس وغیرہ کا اضافہ تھا تاہم اخراجات میں کمی کیلئے آئی سی سی سے پا سز ملنے تھے جسے منع کرکے اسکا ریونیو لیں گے ۔ ہم (یعنی) پی سی بی وفاقی حکومت سے کوئی گرانٹ نہیں لیتا یہ بورڈ کا اپنا پیسہ ہے ۔ڈاکٹرزنے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو مزید 4 سے 5 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں