پاکستانی سٹیڈیمز کی نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا

پاکستانی سٹیڈیمز کی نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قذافی سٹیڈم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا کو پی سی بی نے محض ایک ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس نے بھارتی میڈیا اور انکے بورڈ کو چونکا کر رکھ دیا۔پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن پر لکھا گیا تھا کہ شاندار قذافی سٹیڈیم کی نیو لُک، یہ دلکش منظر دیکھنے کے بعد آپ کن الفاظ کا انتخاب کریں گے ، ہم سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے شائقین، آفیشلز اور ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کرسکتے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن سے متعلق مسلسل منفی خبریں پھیلارہا تھا کہ اگر سٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل نہ ہوئی تو آئی سی سی ٹورنامنٹ کو منتقل کرسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں