چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلین ٹیم کو دھچکا، مچل مارش باہر

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ۔ری ہیب کے دوران مچل مارش کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، اب وہ مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے ۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے متبال کا اعلان جلد کیا جائے گا۔