کوہلی کو آؤٹ کرنے پر مداح برہم نوجوان کرکٹر کو گالیاں ،نازیبا کمنٹس

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے ۔تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنیوالے۔۔
ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا، اسکے بعد نوجوان کرکٹر نے جشن منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں، وہیں کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے ۔سنگوان کے جشن پر کوہلی کے مداحوں نے نوجوان کرکٹر کو سوشل میڈیا سائٹس پر خوب گالیاں دی گئیں اور نازیبا کمنٹس تک کئے گئے ۔