چیمپئنز ٹرافی،ٹکٹوں کی کاؤنٹر سیلز کا آغاز،شائقین کی لمبی قطاریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی کاؤنٹر سیلز کا ملک بھر میں آغاز ہوگیا اور کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں شائقین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر پر انتہائی رش دیکھنے میں آیا، شائقین نے آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان کے میچز کے ٹکٹس خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔راولپنڈی اسلام آبا د میں بھی شائقین اپنی پسند کے مقابلے کا ٹکٹ حاصل کرنے پر خوش ہوئے ، کئی مایوس بھی لوٹے ۔کراچی میں بھی آؤٹ لیٹس پر بھی لمبی لمبی قطار یں لگیں۔