قذافی سٹیڈیم آج انتظامیہ کے حوالے ، کل باقاعدہ افتتاح
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔۔
آج تمام کام مکمل ہونے کے بعد سٹیڈیم انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گااورکل وزیراعظم شہباز شریف باقاعدہ افتتاح کرینگے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلی بار نئے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جبکہ سٹیڈیم میں پویلین اور گراؤنڈ کے درمیان بنائی گئی خندق کامعاملہ بھی حل ہوگیا ،خندق پر نیٹ لگنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد چھکا لگنے پر گیند اندر نہیں گریگی اورباہر کی طرف پھسل جائیگی ، اس خندوق کو بنانے کو مقصد یہ ہے کھیل کے دوران کوئی فین گراؤنڈ میں داخل نہ ہوسکے ۔یہ خندق 10فٹ چوڑی اور 10فٹ گہری ہے۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہفتے کو قذافی سٹیڈیم میں ہو گا۔