جیتو بازی کھیل کے ’، چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

جیتو بازی کھیل کے ’، چیمپئنز ٹرافی کا  آفیشل ترانہ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے جسے پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے ۔

ایک منٹ اور 39 سیکنڈ پر مشتمل آفیشل ترانے کو ‘جیتو بازی کھیل کے ’ کا نام دیا گیا ہے اور گانے کی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے جھنڈے بھی دکھائے گئے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کو زبردست قرار دیا جا رہا ہے ۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اوردبئی میں شیڈول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں