سہ ملکی سیریز : جنوبی افریقہ کو شکست ، نیوزی لینڈ نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

سہ  ملکی سیریز  :  جنوبی  افریقہ  کو شکست  ، نیوزی  لینڈ  نے  فائنل  کا ٹکٹ  کٹوا  لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا۔

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں بنالیا۔نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور 50 رنز پر پہلی وکٹ گری، ول ینگ 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ڈیرل مچل 10 اور ٹام لیتھم صفر پر پویلین لوٹ گئے ، ڈیون کانوائے 97 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، کین ولیمسن 133 اور گلین فلپس 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔جنوبی افریقا کی طرف سے سینیوران متھوسامی نے 2، ایتھن بوش اور جونیر دالا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 بنائے ۔ پروٹیز کپتان ٹیمبا باوما 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ جیسن سمتھ 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ۔میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے ۔ دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کائل ویرین محض 4 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے ۔کائل ویرین کی جلد وکٹ گرنے کے بعد ویان مولڈر 64 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے ۔ سینوران موتھو سیمی دو رنز بنا سکے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور ول اورورکی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مائیکل بریسویل ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں