رونالڈو کے ساتھ النصر کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کے النصر کلب نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں توسیع پر ابتدائی طور پر اتفاق کر لیا ہے ۔
رونالڈو کا النصر کے ساتھ معاہدہ 2024/2025 سیزن کے اختتام پر ختم ہو جائے گا لیکن معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ فریقین نے 2026 تک معاہدہ بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے ۔