جرمن اور ہالینڈ کی کلبز ہاکی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی

جرمن اور ہالینڈ کی کلبز ہاکی  ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور کرکٹ کے ساتھ ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دلچسپی کا بھی مرکز بن گیا، جرمن اور ہالینڈ کے معروف کلبز کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ان غیر ملکی کلبز کے ساتھ میچز کھیلے گی۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم میں ٹرائلز کی نگرانی کی۔رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعظم نے 2025 قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں