چیمپئنز ٹرافی : افغان ٹیم لاہور پہنچ گئی ، آج ٹریننگ کا آغاز

 چیمپئنز ٹرافی  : افغان  ٹیم  لاہور  پہنچ  گئی  ، آج  ٹریننگ  کا آغاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم آج سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کریگی۔

دوسری جانب افغانستان کے سپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ مجیب الرحمٰن مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے ۔ ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کینگروز سے فاسٹ بولر مچل سٹارک بھی دستبرادر ہوگئے ،کرکٹ آسٹریلیا نے کہاہے کہ مچل سٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، ان کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے سٹیو سمتھ آسٹریلیا کی قیادت کرینگے ، ٹیم میں شان ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈار شیوس،نیتھن ایلس ،جیک فریزر میکگرک، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس،سپینسر جانسن ،مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں ،چیئرمین سلیکشن پینل جارج بیلی نے کہاہے کہ ابتدائی سکواڈ میں انجریز اور ریٹائرمنٹ کی وجہ سے متعدد تبدیلیاں کرنا پڑیں۔ ان کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں بھارت کے خلاف سیریز کے دوران برطانوی آل راؤنڈرجیکب بیتھل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ۔جیکب بیتھل کے انجرڈ ہونے کے بعد انگلینڈ کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے والے 11ویں کھلاڑی ہیں۔ن سے پہلے پاکستان کے صائم ایوب، بھارت کے جسپریت بمرا، افغانستان کے اے ایم غضنفر، جنوبی افریقہ کے اینرخ نورکیا، جیرالڈ کوئٹزی، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک، مچل مارش اور سٹوئنس بھی ایونٹ سے باہرہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں