چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دئیے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دئیے ۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے 7 صحافیوں نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا، تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیاگیا ہے۔