چیمپئینز ٹرافی:بھارت پاکستان کو درزی کے طور پر یاد رکھے گا

چیمپئینز ٹرافی:بھارت پاکستان کو درزی  کے طور پر یاد رکھے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو آئی سی سی کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا۔ایونٹ کی شروعات سے قبل بھارتی میڈیا نے خبریں اڑائیں کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کیلئے ٹیم کی جرسی پر لفظ پاکستان نہیں لکھیں گے تاہم آئی سی سی کی پھٹکار پر انہیں ایسا کرنا پڑا۔اسی طرح ایونٹ کے فائنل میں میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کسی عہدیدار کو سٹیج پر نہیں بلایا گیا، ادھر پاکستان کے ایک ٹی وی شو کے دوران اینکر نے گفتگو کرتے ہوئے میزبان سے سوال کیا کہ پاکستان صرف کاغذ پر ہی میزبان تھا، ہماری کارکردگی میزبانوں والی نہیں تھی اور پھر ہمیں جس طرح نظر انداز کیا گیا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔جس پر پروگرام میں شریک ایک مہمان کہا کہ ٹیم انڈیا کی سفید جیکٹ انہیں یاد دلائی گی کہ پا کستان ٹورنامنٹ کا \"درزی\" تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں