کامران ، عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے 5لاکھ مالیت کاسولرچوری

لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہور کے تھانہ ہئیر کے علاقے میں نامور کرکٹ سٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار لے گئے۔۔
رپورٹ کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاؤس میں داخل ہوئے ، والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گئے ،ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ فارم ہاؤس کے کوچ کاشف محمود کی مدعیت میں نا معلوم چور کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انہوں نے ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کو فوری ملزموں کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔