پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغازگزشتہ سہ پہر 3 بجے ہوا۔۔۔
ٹکٹس 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سنٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہونگے ،تاہم آن لائن بٹنگ کیلئے شائقین کرکٹ یہاں سے ٹکٹ بُک کرواسکتے ہیں۔آن لائن بُک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جاسکیں گی۔ پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کیلئے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی جس میں مختلف انعامات دیئے جائیں گے ۔دوسری طرف دو روزقبل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے گانے کو ریلیز کیا گیا جو شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام رہا،مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل انتھم کو زیادہ پسند نہیں کیا تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فیس بُک پر 10لاکھ جبکہ یوٹیوب پر محض 3لاکھ افراد نے گانے کو سُنا ہے ، اسکے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وینیوز الگ ہیں۔ادھر کئی فینز نے گلوکار علی ظفر کے ماضی کے ترانوں پھر سیٹی بجے گی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس جیسا انتھم دوبارہ نہیں بنایا جاسکتا،واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا، ایونٹ تمام میچز کراچی، لاہور ملتان اور راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے ، ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہے ۔