ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

 ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں  پاکستان کی مسلسل تیسری  فتح

لاہور (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے آٹھویں میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دیکر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

192رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 126 رنز بنا پویلین لوٹ گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے عالیہ علینہ 22اور شبیکا گجنبی 21رنز بنا کر نمایاں رہیں، جینیلیا گلاسگو نے 18اور شیمین کیمبل نے 14رنز بنا ئے ۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 3 وکٹیں حاصل کیں، رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ویمنز ٹیم آخری اوور میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 54 اور منیبہ علی 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سدرہ نواز نے 23 اور عالیہ ریاض نے 20 رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز، ایفی فلیچر اور کرشمہ را مہراک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشمنی منیسر اور عالیہ علینہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،سدارامین کوپلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسری طرف ٹورنامنٹ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ایونٹ کانواں میچ آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کے درمیان لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں صبح 9 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ دوسرا اور میچ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور یہ میچ دن دو بجے شروع ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں