بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست پر بھارتی ٹیم کے متعدد کوچز فارغ

بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست پر بھارتی ٹیم کے متعدد کوچز فارغ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بارڈر گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست اور خبریں لیک کرنے کے معاملے میں بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایکشن کرتے ہوئے مینز ٹیم کے متعدد کوچز فارغ کردیئے۔۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد بی سی سی آئی کی اعلیٰ ریویو میٹنگ ہوئی تھی۔ اسسٹنٹ کوچ ابھیشک نائر، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کوچنگ اسٹاف فارغ کرد یئے گئے ۔ تینوں سپورٹ سٹاف کے معاہدے جون میں ختم ہوجائیں گے ۔ ساؤتھ افریقہ کے ایڈرین لی روکس بھارتی ٹیم کے سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہونگے ،اسسٹنگ کوچ ریان ٹن کو فیلڈنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری بھی دے دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ ابھیشک نائر کو گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ستانشو کوٹک کو بھارتی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کر دیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا نے بھارت کو 1-3 سے شکست دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں