چھٹے چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ کا آغاز

چھٹے چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ کا آغاز

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) واپڈا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام چھٹے چیئرمین واپڈا امیچورز گولف ٹورنامنٹ کا آغاز لاہور جمخانہ گولف کلب میں ہوگیا۔

 چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی نے ٹی شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اورکہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کھیل اور قوموں کی ترقی ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہیں ، کھیل ترقی کرتے ہیں تو قومیں ترقی کرتی ہیں۔ کھیل تنزلی کا شکار ہوتے ہیں تو قومیں بھی تنزلی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اسی لئے واپڈا ملک میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں