پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے مات دیدی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل سیزن 10 کے 25 میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ملتان سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 109رنز کا ہدف 13 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔۔
مچل اوون1،بابراعظم 8 اور صائم ایوب 49رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔پشاور زلمی کی طرف سے میکس برائنٹ 38 اور محمد حارث 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے ،ملتان سلطانز کے شاہد عزیز نے 2 وکٹ اپنے نام کیے ۔پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانزکی یہ 8 ویں شکست تھی جبکہ پشاور زلمی کے 8 میچز کے بعد 8 پوائنٹس ہیں اور اس کے دو میچز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف 8 اور 9 مئی کو شیڈول ہیں۔پشاور زلمی اگر کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف دونوں میچز جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تواس کا کوالیفائیر مرحلے میں داخلہ یقینی ہوجائے گااور ایک میچ بھی شکست اسے باہر کا راستہ دکھاسکتی۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پشاور زلمی کے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے 2، 2 جبکہ علی رضا، صائم ایوب اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔