ویرات کوہلی کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھے وائٹ جرسی پہنتے ہوئے 14سال کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینا آسان نہیں تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا۔ کوہلی نے لکھا کہ سچ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے مجھے آزمایا، مجھے شکل دی اور مجھے سبق سکھایا کہ میں اس کو زندگی بھر نہیں بھول سکوں گا۔میں نے اسے وہ سب کچھ دیا جو میرے پاس تھا اور اس نے مجھے اس سے کہیں زیادہ واپس کر دیا جس کی میں امید نہیں کر سکتا تھا۔ کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچوں کی 210 اننگزمیں 46.85 کی اوسط سے 9230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں اور 31 ففٹیز شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں