شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانیکا امکان

شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانیکا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو کپتانی سپرد کی جاسکتی ہے ، جس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد کردے گا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ تقریبا حتمی شکل اختیار کرچکا ہے ۔قیادت میں تبدیلی اِیسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ بنایا جارہا ہے تاہم بورڈ نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے ۔شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم انکی قیادت میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے ، ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار بنگلادیش کیخلاف بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔اِن کی کپتانی میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے ، جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2023-25 میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا اور 9ویں پوزیشن حاصل کی۔شان کی مسلسل ناقص پرفارمنس اور حکمت عملی نے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ میں تشویش پیدا کردی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں