نور الشربینی نے ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی

شکاگو(سپورٹس ڈیسک)مصر کی سکواش کی کھلاڑی نور الشربینی نے 8 ویں مرتبہ ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
شکاگو میں ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ کے ویمنز فائنل میں مصر کی نور الشربینی نے ہم وطن ہانیہ الحمامی کو 3-1 سے شکست دی۔اس کے ساتھ ہی نور الشربینی نے ملائشیا کی نکول ڈیوڈ کا 8 مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے ۔29 سالہ نور الشربینی کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن ہے ۔